مطالعہ پاکستان کی آخری کتاب


”ہم سب کون ہیں؟ “
”مسلمان“

”لیکن ٹیچر میں تو مسلمان نہیں۔ میں تو۔ “
”چپ چوہڑا کہیں کا“

”چپ کافر کہیں کا“
”چپ رہ یہاں رہنا ہے تو چپ رہ“
٭٭٭ ٭٭٭

”ہندو کون ہیں؟ “
”ہندو انڈیا کے رہنے والے رذیل لوگ ہیں۔ یہ ہمارے دشمن ہیں
”لیکن ٹیچر میں تو ہندو ہوں۔ میں تو پاکستانی ہوں ”
”ہندو ہو تو ہندوستان جاؤ نا ”
٭٭٭ ٭٭٭

”1965  میں ہندوستان نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کر دیا۔ “
”پاک فوج نے جم کر مقابلہ کیا اور آخر کار 17 دن بعد ہندوؤں کی فوج نے ہتھیار ڈال دیے۔ “

”لیکن ٹیچر آپریشن جبرالٹر تو پاکستان نے شروع کیا تھا؟ “
”کیا کہا؟ “

”اور تاشقند معاہدے میں تو سیز فائر کا ذکر ہے“
”کیسا غدار بچہ ہے۔ پاکستان کا نام بدنام کرتا ہے۔ چل مرغا بن مرغا“
٭٭٭ ٭٭٭

”ج سے جگ، چ سے چڑیا، ح سے حبشی“
”حبشی؟ حبشی کہنا تو کوئی اچھی بات نہیں“

”کیوں بے! تجھے بڑی ہمدردی ہے کالوں سے۔
”چلو بھی آج سے اس کو بھی کالی اندھی بولا کرو“
٭٭٭ ٭٭٭

”سب سے اچھا مذہب کون سا ہے؟ “
”سب سے اچھا مذہب اسلام ہے“

”کیوں بے تو نہیں بول رہا؟ “
”جی میرا مذہب تو۔ کچھ اور ہے“
”اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہ۔ اسلامی جمہوریہ۔ سمجھا کیا؟ سب سے اچھا مذہب ہے اسلام باقی سب بکواس“
٭٭٭ ٭٭٭

”دو قومی نظریہ یہ ہے کہ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں اور یہ مل کر نہیں رہ سکتی۔ اسی لئے ہم نے پاکستان بنایا“
” لیکن اگر یہ دونوں مل کر نہیں رہ سکتی تو 1000 سال ہندوستان میں جب مسلمان حکمران تھے تو کیسے مل کر رہتی تھیں ”
“چلو چلو بچو بریک کا ٹائم ہو گیا“
٭٭٭ ٭٭٭

”تو یہ رہی پاکستانی کی تاریخ“
”ٹیچر اس میں تو بنگلہ دیش کا کوئی ذکر ہی نہیں“
”بنگلہ دیش تو پرانی خبر ہوئی چلو آج بلوچستان کو پڑھتے ہیں ”

٭٭٭ ٭٭٭
”جہاد کیا ہوتا ہے“
”جہاد اللہ کی راہ میں کافروں کے خلاف جنگ کو کہتے ہیں“

”کافر کون ہوتا ہے ”
”جو مسلمان نہ ہو“

”پاکستانی ہندو، عیسائی، یہودی، قادیانی، شیعہ، سب کافر ہیں؟ ان کے خلاف جہاد فرض ہے؟ “
” کیا بے بہت سوال کرتا ہے۔ چل نکل یہاں سے۔ جا جا کر انہی کافروں سے پڑھ۔ چل بھاگ ”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
7 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments