تونسہ شریف میں دوست کی بیوی سے حلالہ کرکے بوڑھا دولہا طلاق دینے سے مکر گیا


65 سالہ شخص نے دوست کی سابق بیوی سے حلالہ کر کے طلاق سے انکار کر دیا۔ سابق شوہر اور خاتون کے لواحقین نے دولہا ثانی پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق تونسہ کے نواحی علاقے صابو خیل کی رہائشی 30 سالہ سمعیہ بلوچ کی شادی 12 برس پہلے صدیق سے ہوئی تھی جن کے تین بچے بھی تھے۔ گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی میں پانچ ماہ قبل طلاق ہو گئی۔ پانچ ماہ بعد سابق خاوند اور بیوی کے درمیان صلح ہو گئی۔ جس میں طے پایا کہ پہلے حلالہ کرو، پھر نکاح ہو گا۔ سابق شوہر نے اپنے قریبی دوست اسلم چھتری کو اپنی بیوی کے ساتھ حلالہ کرنے کو کہا۔ حلالہ کرنے کے بعد اسلم چھتری سمیعہ بی بی کو اپنے تینوں بچوں سمیت علاقہ مجسٹریٹ تونسہ کے پاس لے آیا اور بیان ریکارڈ کرا رہے تھے کہ خاتون کے سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں سمیت حملہ کر دیا اور نئے دولہے کی درگت بنا ڈالی اور داڑھی بھی نوچ ڈالی۔ تھانہ سٹی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

خاتون کے والد حافظ سعید احمد نے کہا کہ ہم اس نکاح کو تسلیم نہیں کرتے۔ اس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا جبکہ خاتون سمیعہ کا کہنا ہے کہ اسلم سے حلالہ کی خاطر نکاح کیا ہے۔ لوگوں نے حملہ کرنے والوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ حلالہ سے منسوب دولہا کو تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).