دبئی ٹیسٹ: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور ان کے ساتھ واپس آنے والے محمد حفیظ نے اوپننگ کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے نئی گیند سنبھالی ہے اور دوسرے اینڈ پر پیٹر سڈل کو ذمہ داری دی گئی۔

میچ کا تازہ ترین سکور کارڈ

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے اور انھوں نے پہلا میچ کھیلنے والے 33 بلال آصف کو ڈیبو کیپ بھی دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے اپنا ڈیبو کیا ہے جس میں ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹیم کے رکن ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارنس لابوس چین بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی دفعہ آسٹریلیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی بھی انجری کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ انھوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہی اپنا ڈیبو کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل پاکستانی ٹیم کا رکن رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم کے اہم رکن اس سال جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ کے سکینڈل میں ملوث تھے اس کے بعد کپتان سٹیون سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے پابندی لگا دی گئی جس کے بعد سے وکٹ کیپر ٹم پین قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp