لڑکی کو اس کی سگی ماں نے تماشبینوں کے سامنے کیوں مارا؟


اس لڑکی کو اس کی ماں سب کے سامنے کوڑے کیوں مار رہی ہے؟ وجہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

 

وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا سے ماں کی اپنی بیٹی کو سرعام کوڑے مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ اب اس واقعے کی ایسی وجہ سامنے آ گئی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ مشرقی گوئٹے مالا کے قصبے سین انتونیو ایلوتنینگو میں پیش آیا جہاں اس 35سالہ توماسا زوک پاز نامی خاتون نے دکان سے کپڑے چوری کیے تھے۔ اس کی چوری ثابت ہونے پر مقامی انتظامیہ نے اسے 15کوڑے مارنے کی سزا دی۔

سزا دینے کے لیے توماسا کو ایک کھلے میدان میں لیجایا گیا اور لوگوں کو بھی وہاں بلالیا گیا تاکہ وہ اسے سزا پاتے ہوئے دیکھیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلے توماسا میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئی اور اس کی کمر سے کپڑا ہٹا کر پہلے اس کی ماں نے کوڑے مارے اور پھر مقامی خاتون میئر نے۔ اسے مجموعی طور پر 15کوڑے مارے گئے۔ اس دوران سینکڑوں افراد اردگرد کھڑے یہ منظر دیکھتے اور اپنے موبائل فونز پر فلماتے رہے۔ سزا پانے کے بعد ماں بیٹی گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں۔

ایک مقامی رہنماءجوز ایجپوپ کا کہنا تھا کہ ”توماسا کو ملنے والی سزا باقی لوگوں کے لیے ایک مثال ہے کہ علاقے میں کسی جرائم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہ سزا بہت کڑی نظر آتی ہے لیکن یہ انتہائی ناگزیر تھی۔ ہم نے لوگوں کو یہ سزا دیکھنے کے لیے مدعو کیا تاکہ وہ اس سے عبرت حاصل کریں اور ایسے جرائم سے باز رہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).