بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام کس حد مکمل ہوا؟ اہم اپ ڈیٹ


بے گھر افراد نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں گے۔ فوٹو:فائل

بے گھر افراد نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں گے۔

حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے تحت 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے اعلان کے لئے دس اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

وزیراعظم پائلٹ پراجیکٹ اور منصوبے کی دیگر تفصیلات جاری کریں گے۔ وفاق میں اپنا گھر اتھارٹی کے لئے قانون سازی ہوگی جبکہ مرکز اور چاروں صوبوں میں ’اپنا گھر‘ اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ بے گھر افراد رہائش کے حصول کے لیے نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کرکے جمع کرائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).