آدمی نے اپنی مرحوم بیوی کا تابوت کھول کر تصویریں کیوں کھنچوائیں؟


’’ میں چاہتا ہوں کہ پوری دنیا میری مردہ حاملہ بیگم اور چھوٹی بچی کی لاشیں دیکھے تاکہ ۔۔۔‘‘  آدمی نے اپنی بیگم کا تابوت اس طرح کھول کر کیوں رکھ دیا ؟ وجہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی 

امریکہ میں ایک شخص نے اپنی مردہ حاملہ بیوی اور چھوٹی بچی کی تابوت میں پڑی لاشوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں ، جس کی اس نے ایسی وجہ بیان کی ہے کہ سن کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جائیں۔ دی مرر کے مطابق زیک کنکیڈ نامی یہ 28سالہ شخص امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ معروف باکسر میکروس فورسٹل نے ان کی گاڑی میں اپنی گاڑی مار دی، جس سے ان دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثے کے وقت میکروس فورسٹل نے شراب پی رکھی تھی اور حادثے کی وجہ بھی یہی تھی۔

زیک کا کہنا تھا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ پوری دنیا میری حاملہ بیوی اور بیٹی کی لاشیں دیکھے۔ تاکہ آئندہ کوئی شخص شراب کے نشے میں گاڑی نہ چلائے اور کسی کاہنستا بستا گھر اس طرح چند لمحوں میں نہ اجڑے۔ میں نے زندگی میں بہت برا وقت بھی دیکھا ہے لیکن اس حادثے کی وجہ سے تو میری زندگی ہی ختم ہو گئی ہے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق پولیس نے میکروس کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں