نجی اسکول کے طالب علم نے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کیوں کی؟


بچے نے اپنی بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی، پولیس حکام: فوٹو:ایکسپریس

بچے نے اپنی بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی، پولیس حکام

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع پرائیویٹ اسکول کے طالب علم  نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے، ساتویں جماعت کا طالب علم حبیب اللہ سمن آباد کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ بچہ شوگر کا مریض تھا، اور اسے آئے روز دورے بھی پڑتے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر بچے نے خود کشی کی،  حبیب اللہ کے والدین نے اسکول میں میڈیکل رپورٹس بھی جمع کرارکھی تھیں۔ پولیس کے مطابق یہ ابتدائی معلومات ہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اسکول کی عمارت کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں