سردیاں مردانہ صحت پہ کیسا اثر ڈالتی ہیں؟


’سردیوں میں مردوں کی مردانگی۔۔۔‘ ماہرین نے ایسا انکشاف کردیا کہ مردوں کو سردیوں سے ڈر لگنے لگ جائے

 

ہمارے ہاں گرمیاں بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں لہٰذا اکثر لوگ بڑی شدت سے سردی کے منتظر ہوتے ہیں، مگر سائنسدانوں نے ایک ایسی پریشان کن بات کہہ دی ہے کہ کم از کم مردوں کی سردیوں میں دلچسپی بالکل ماند پڑ جائے گی۔ چند ماہ قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ پر ایک صارف نے بتایا تھا کہ موسم گرما میں اسے اپنی مردانگی میں کچھ اضافہ محسوس ہونے لگتا ہے، جس پر ایک گرما گرم بحث چھڑ گئی تھی۔ بعد ازاں ایک ڈاکٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ گرمی کے موسم میں ایسا ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد تو یہ معاملہ بڑھتا چلا گیا اور اب ایک سائنسدان نے یہ انکشاف بھی کر دیا ہے کہ مردوں کی مردانگی پر سردی کے بھی اثرات ہوتے ہیں، اور بدقسمتی سے یہ انکشاف مردوں کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں۔

مشاورتی ویب سائٹ ’لو ہنی‘ سے تعلق رکھنے والی ماہر اینابل نائٹ کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث مردانگی میں عارضی طور پر کمی واقع ہوسکتی ہے، جبکہ درجہ حرارت کے اثرات کارکردگی کو بھی منفی طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کم درجہ حرارت کی وجہ سے خون کی رگیں تھوڑی سی سکڑ جاتی ہیں اور جب اعضا میں دورانِ خون مکمل طور پر نہیں ہوپاتا تو جسامت دیکھنے میں پہلے کی نسبت کم نظر آتی ہے۔

اینا بل کے مطابق اس تبدیلی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ سردی میں ہمارا جسم توانائی کو محفوظ کرنے کیلئے جسم کے انتہائی حصوں کو خون کی فراہمی میں کچھ کمی کر دیتا ہے ، مثال کے طور پر شدید سردی میں ہاتھوں و پیروں کی انگلیوں کے سروں تک بھی خون کی مقدار نسبتاً کم پہنچتی ہے۔ اینابل کی تحقیق کے مطابق سردی کے موسم میں پوشیدہ اعضا کی جسامت میں 20 سے 30 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، مگر سردی کے جاتے ہی یہ مسئلہ ختم ہو جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).