دبئی ٹیسٹ: ایرون فنچ اور عثمان خواجہ کی پراعتماد بیٹنگ


فنچ

آرون فنچ محدود اوورز کی کرکٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے رکن رہے ہیں لیکن یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن پاکستان کے 452 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنج اور عثمان خواجہ کریز پر موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل تک مہمان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 72 رنز بنا لیے تھے۔

میچ کا تازہ ترین سکور کارڈ

اس میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز دوسرے دن کے آخری سیشن میں 482 رنز پر مکمل ہوئی تھی۔ اس اننگز میں دو بلے بازوں نے سنچریاں اور دو نے ہی نصف سنچریاں بنائیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر محمد حفیظ رہے جنھوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے والے حارث سہیل 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں اوپنر امام الحق کے علاوہ اسد شفیق شامل تھے جنھوں نے بالترتیب 76 اور 80 رنز کی اننگز کھیلیں۔

آسٹریلیا

فنچ اور عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کو عمدہ آغاز فراہم کیا

پہلی اننگز میں پاکستان کے دو بڑی شراکتیں قائم ہوئیں۔ حفیظ اور امام الحق نے 205 رنز جبکہ حارث سہیل اور اسد شفیق کی 150 رنز کی شراکت نے ہی پاکستان کو ایک بڑے مجموعے تک پہنچنے میں مدد دی۔

یہ بھی پڑھیے

دبئی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل، پاکستان کی برتری 452

دبئی: پہلے دن کا کھیل پاکستانی بلے بازوں کے نام

’دبئی میں ٹیسٹ جیتنا کوئی آسان کام ہے؟‘

پیٹر سڈل پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب بولر رہے اور انھوں نے تین وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ نیتھن لائن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اس میچ میں بلال آصف کو ڈیبو کروایا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے اپنا ڈیبو کیا ہے۔

ان میں ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ محدود اوورز کی کرکٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے رکن رہے ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارنس لابوس چین بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی دفعہ آسٹریلیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp