روسی نوجوان نے اپنے ہی سر میں چھری سے سوراخ کرنے کی کوشش کیوں کی؟


’میں چاہتا تھا جسم میں ایک اور سوراخ ہوجائے تاکہ۔۔۔‘ آدمی نے چھری سے اپنے سر میں سوراخ کردیا، ڈاکٹروں نے زندہ بچالیا، پھر وجہ پوچھی تو ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران پریشان رہ گئے

 

روس میں ایک شخص نے اپنے سر میں 8انچ کی چھری گھونپ دی، ڈاکٹر وں نے اسے زندہ بچا لیا اور اس حرکت کی وجہ پوچھی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ روس کے قصبے ڈونیسک میں پیش آیا جہاں 41سالہ یوری زوخوف نامی اس شخص نے چھری اپنے سر میں گھونپ دی۔ وہ ایک کھیت میں اس حالت میں بیٹھا تھا کہ چھری اس کے سر میں پیوست تھی۔ کچھ لوگوں نے اسے دیکھا تو پولیس کا اطلاع کر دی۔اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

سر میں اتنی گہرائی میں چھری جانے کے باوجود وہ شخص ہوش میں رہا اور ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ جب انہوں نے اس سے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو وہ کہنے لگا کہ ”میری ناک بندہونے کی وجہ سے مجھے اس کے ذریعے ٹھیک سانس نہیں آتا تھا، چنانچہ میں نے مناسب سانس لینے کے لیے سر میں سوراخ کرنے کی کوشش کی ، لیکن جب پہلی بار ہی میں نے سر میں چھری گھونپی تو یہ پھنس گئی اور درد کی وجہ سے اسے نکالنا میرے لیے ممکن نہ رہا۔“ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یوری کی جان تو بچ گئی ہے لیکن اس کی حالت اس لیے تشویشناک ہے کیونکہ اس کا زخم انتہائی گہرا ہے اور اسے انفیکشن ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔پولیس نے اس شخص کی چھری سر میں گھونپ کر کھیت میں بیٹھے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے ، جسے دیکھ کر ہزاروں لوگ حیران ہو رہے ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں