ہلیری کلنٹن امریکہ کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار بن گئیں


\"Democratic

ہلیری کلنٹن نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے کے لئے مطلوبہ مندوبین کی تعداد حاصل کر لی ہے۔ اے پی کے مطابق ہلیری کو 2,383 مندوبین کی حمایت حاصل ہے جس کے بعد وہ صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کر سکتی ہیں۔

اس کامیابی کی صورت میں ہلیری کلنٹن پہلی خاتون ہوں گی جو امریکی صدر کے انتخابات کے لئے کسی بھی مرکزی جماعت کی امیدوار بنیں گی۔

دوسری طرف ہلیری کے مخالف برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ وہ جولائی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن تک نامزدگی کی دوڑ میں رہیں گے۔ برنی سینڈرز کے ترجمان مائیکل بریگز کا کہنا ہے کہ سپر ڈیلیگیٹس کے ووٹ سے قبل مقابلہ ختم ہوجانے کا تاثر دینا جلد بازی ہے۔

سپر ڈیلیگیٹس جماعت کے 712 ایسے ارکان ہیں جو جماعتی کنونشن سے قبل کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان تو کر سکتے ہیں لیکن کنونشن تک ان کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتے۔ تاہم یہ پارٹی کے لیڈران اور منتخب شدہ ارکان ہوتے ہیں جنہیں کسی بھی صدارتی نامزدگی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حق ہوتا ہے۔

اے پی کے مطابق سابق امریکی خاتونِ اول برنی سینڈرز سے 30 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انہیں سینڈرز کے مقابلے میں 523 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments