استنبول میں پولیس بس نشانہ، دھماکا میں11 ہلاک


\"istanbul\"منگل کی صبح ترکی کے شہر استنبول کے مصروف علاقے بایزید چوک میں پولیس بس کو نشانہ بنایا گیا۔ بس کے قریب دھماکہ سے 11 افراد ہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 7 پولیس اہلکار اور 4 راہگیر ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے

اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا اور دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترکی میں گذشتہ برس سے اب تک جتنے دھماکے ہوئے ہیں ان کی ذمہ داری یا تو کرد ملیشیا یا پھر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے۔

ان حملوں میں پولیس کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور گذشتہ ماہ بھی غازی انتپ نامی شہر کے اہم پولیس سٹیشن کے پاس ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

At Least 11 Injured in Istanbul Explosion https://t.co/HuXWadKqor pic.twitter.com/DP69qjNp7r

— Voice of America (@VOANews) June 7, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments