معاشی صورت حال پر عمران خان کے بھانجے کا شرمناک تبصرہ


تحریک انصاف کی حکومت کو آغاز میں ہی بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ سیاسی عدم استحکام اور تیزی سے خراب ہوتی ہوئی معاشی صورت حال حکومت کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی خبروں سے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ایسے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور تحریک انصاف کے نوجوان رہنما زبیر خان نیازی نے حکومتی مسائل اجاگر کرکے لئے ایک شرمناک مثال دی ہے۔

مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زبیر خان نیازی نے کہا کہ ”اگر آپ کی بیوی شادی کے 45 دنوں بعد ایک بچے کو جنم دے تو پھر یہ سابقہ شوہر کا بچہ ہو گا، آپ کا نہیں۔ امید ہے کہ آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ خراب معاشی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ؟“۔

واضح رہے کہ زبیر خان نیازی نے لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے صوبائی نشست پر الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے مقابلے میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ زبیر خان نیازی پی ٹی آئی کے ایک جوشیلے کارکن سمجھے جاتے ہیں جو یوتھ ونگ کے عہدید ار بھی ہیں اور عمران خان کے بھانجے ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں