لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات


لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعیناتیاں کی گئی ہے جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کور کمانڈر منگلا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔

بشکریہ جیو نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).