نکاح نامہ مانگنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم


کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے شہر میں جوڑوں سے نکاح نامے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی پولیس کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ عام شکایت ہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کرکے انہیں خوفزدہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا مزید کہنا ہے کہ ساحل سمندر، کلفٹن، ڈیفنس یا دیگر تفریحی مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے شہریوں سے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایسی کسی بھی ہراسمنٹ کی صورت میں وہ کراچی پولیس کے واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر فوری شکایت درج کرائیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں