کارکن عید کے بعد سڑکوں پر آنے کی تیاری کر لیں: عمران، بلاول


\"imranچیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے بعد اپنی اپنی جماعتوں کو سڑکوں پر آنے کے لئے تیاری کی ہدایت کردی۔
پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہ کئے جانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی اپنی جماعتوں کو سڑکوں پر لانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عید کے بعد پنجاب کو احتجاجی مرکزبنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں صوبے کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور احتجاجی سرگرمیاں ہوں گی۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی جماعت کے سینئر رہنماو¿ں کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران احتجاج کی تیاری مکمل کرلی جائے اور پارلیمنٹ سے باہر تحریک چلانے کے لئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کی ہدایت کی جب کہ عمران خان نے دیگر ارکان اسمبلی سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی حکومت مخالف تحریک کے لئے متحرک ہوجائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments