پاکستانی پاسپورٹ کی تازہ ترین پوزیشن کیا ہے؟


دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے؟ تازہ فہرست جاری کردی گئی، پاکستان کا نمبر کون سا رہا؟ افسوسناک خبر آگئی

 

دنیا کے بہترین پاسپورٹ کون سے ہیں اور طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے، تازہ ترین عالمی رینکنگ سامنے آ گئی ہے، اور بدقسمتی سے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمارے لئے اس رپورٹ میں صرف شرمندگی کا سامان ہے۔

”ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2018“ رپورٹ کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز سنگاپور سے جاپان نے چھین لیا ہے۔ جاپانی شہری اب بغیر ویزہ کے دنیا کے 190 ممالک میں جا سکتے ہیں جبکہ سنگاپور کے شہریوں کو یہ سہولت 189 ممالک میں حاصل ہے۔ تین سال قبل تک پہلی پوزیشن امریکہ اور برطانیہ کے پاس تھی لیکن اب یہ دونوں ممالک پانچویں پوزیشن پر جا چکے ہیں۔ جرمنی ، چین اور روس کی پوزیشن بھی متاثر ہوئی ہے۔ آسٹریلیا ساتویں نمبر پر ہے جس کے شہری 183ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

عالمی فہرست میں پاکستان کی پوزیشن 104 ہے۔ اس کے شہری صرف 33 ممالک میں ویزہ لئے بغیر جا سکتے ہیں، اور ان میں سے بھی بیش تر غریب افریقی ممالک ہیں جن کا نام بھی کبھی کبھار ہی سننے کو ملتا ہے۔ہمارے ہمسائے بھارت کی پوزیشن 81 ہے۔ اس کے شہری 60 ممالک میں بغیر ویزہ لئے جا سکتے ہیں۔

ہینلی پاسپورٹ انڈیکس میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ کی جاتی ہے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈیٹا کی بناءپر تیار کی جانے والی اس رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی ملک کے شہری بغیر ویزے کے کتنے ممالک میں جا سکتے ہیں، اور یہ بھی کہ انہیں بیرون ملک سفر کے دوران کس حد تک مشکلات اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).