عمران حکومت کے 55 دنوں میں مجموعی خسارہ کتنا رہا؟ جاوید چوہدری کا مکمل جائزہ


سینئیر کالم نگار جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں؛

“حکومت کے 55 دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کے 794 ارب روپے ڈوب گئے‘ مارکیٹ صرف اکتوبر کے مہینے میں 500 ارب روپے نیچے آئی۔

اگست میں 100 انڈیکس43 ہزار78 پوائنٹس پر تھا‘ یہ آج 38792 پر آ چکا ہے‘ گردشی قرضے 596 ارب روپے تھے‘ یہ 1200 ارب روپے ہو چکے ہیں‘ تجارتی خسارے میں بھی 2 ارب ڈالر اضافہ ہو چکا ہے‘ گیس کے نرخ 147 فیصد بڑھ چکے ہیں‘روٹی دو روپے ‘ نان تین روپے‘ چینی چار روپے‘ گھی10 روپے‘آٹا 5 روپے اور دالیں14 روپے مہنگی ہو چکی ہیں‘ درسی کتب کی قیمتیں بھی 10 فیصد بڑھ گئیں‘ اگست میں ہمارے فارن ایکسچینج ریزروز 16 ارب ڈالر تھے ۔

یہ اب 8 ارب ڈالر ہوچکے ہیں اور ڈالر نے 124 سے 138 روپے پرچھلانگ لگا دی لہٰذا پچھلے 55 دنوں میں ملک کومجموعی طور پر 2800 ارب روپے کا نقصان ہوا‘ ہم اگر اس خسارے کو 55 دنوں میں تقسیم کریں تو یہ 51ارب روپے روزانہ بنتا ہے”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).