دبئی ٹیسٹ: عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ کا پراعتماد آغاز


خواجہ

عثمان خواجہ نے ایک بار پھرعمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

دبئی میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے آخری دن آسٹریلیا کی ٹیم 462 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔

اس وقت کریز پر عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر پہلے تک آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تازہ ترین سکور کارڈ

عثمان خواجہ نے نصف سنچری بنائی ہے جبکہ ہیڈ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی ہے۔

پاکستان کی گرفت تاحال اس ٹیسٹ میچ پر مضبوط ہے اور اسے آخری دن فتح کے لیے سات وکٹیں درکار ہیں۔

پاکستان نے بدھ کو اپنی دوسری اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی اور یوں اسے مجموعی طور ہر 461 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

اس ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور آرون فنچ نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا تھا اور 72 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 326 رنز درکار، سات وکٹیں باقی

دبئی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل، پاکستان کی برتری 452

دبئی: پہلے دن کا کھیل پاکستانی بلے بازوں کے نام

’دبئی میں ٹیسٹ جیتنا کوئی آسان کام ہے؟‘

تاہم پھر پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عباس نے ایک ہی اوور میں پہلے آرون فنچ اور پھر شان مارش کو آؤٹ کروا کے پاکستان کو دوہری کامیابی دلوا دی تھی۔

اپنے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے فنچ دوسری اننگز میں صرف ایک رن کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔

کرکٹ

دوسری اننگز میں محمد عباس پاکستان کے لیے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں

اپنے اگلے ہی اوور میں محمد عباس نے مچل مارچ کو پہلی اننگز کی طرح ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے حق میں تھرڈ ایمپائر کی مدد سے ریویو کے نتیجے میں آیا۔

دو اوور میں تین وکٹیں گنوانے کے بعد لگ رہا تھا کہ شاید ایک بار پھر آسٹریلیا کے بلے باز پہلی اننگز کی طرح سنبھل نہیں پائیں گے لیکن عثمان خواجہ نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر دن کے اختتام تک 49 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو مزید نقصان سے بچا لیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے اس میچ میں بلال آصف کو ڈیبو کروایا گیا ہے جنھوں نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لی ہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے اپنا ڈیبو کیا ہے۔

ان میں ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ محدود اوورز کی کرکٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے رکن رہے ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارنس لابوس چین بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی دفعہ آسٹریلیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp