رابعہ انعم کے پاس کس شخصیت کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایات آتی ہیں؟


”کئی لڑکیاں میرے پاس اس شخصیت کیخلاف جنسی ہراسانی کی شکایت لے کر آئیں ہیں اور ۔۔۔“معروف اینکر رابعہ انعم نے ٹویٹر پر ایسا انکشاف کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

بالی ووڈ میں ” می ٹو “ ایک مرتبہ پھر سے زور پکڑ چکی ہے ، سب سے پہلے اچانک تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگا ئے اور اس کے بعد پے در پے دوسری اداکارائیں بھی میدان میں آئیں تاہم اب پاکستان کی معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے ٹویٹر پر ایسا انکشاف کر دیا کہ ہنگامہ بر پا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رابعہ انعم کا کہناتھا کہ ”ایک کامیڈین اور سوشل میڈیا کی شخصیت کے خلاف کئی نوجوان لڑکیاں جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کر رہی ہیں اور بول اٹھی ہیں ،اس نے نہ صرف کوئی لڑکیوں سے جھوٹ بولا بلکہ وہ انہیں خاموش رہنے کیلئے دباﺅ بھی ڈال رہاہے ، اور ان میں سے کچھ لڑکیوں نے مجھ سے مدد کیلئے رابطہ بھی کیا ہے ، تو اب کیا کرنا چاہیے ۔“

رابعہ انعم کا کہناتھا کہ ہر لڑکی کے پاس ان کے خلاف ٹھو س شواہد بھی موجود ہیں لیکن وہ عوامی سطح پر آ کر بولنے سے ڈر رہی ہیں کیونکہ ” لو گ کیا کہیں گے ۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).