پسند کی شادی کرنے پر ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا


1 فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر ماں نے اپنی بیٹی کو زندہ جلا دیا۔
لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا کی رہائشی 17 سالہ زینت نے ایک ہفتے قبل گھرسے بھاگ کر حسن نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی تاہم اس کی ماں بیٹی کو گھرسے شادی کی رسومات ادا کرنے اور رخصتی کی یقین دہانی کراکے واپس لائی تھی۔ گزشتہ رات اچانک چیخ و پکارکی آوازیں آنے لگیں، جس پرپولیس جب اس کے گھر پہنچی تو وہاں انہیں زینت کی جھلسی ہوئی لاش ملی جب کہ اس کی ماں اور بہنیں بھی گھر میں موجود تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زینت کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا ہے جب کہ اس کی ماں نے زینت کو آگ لگا کرمارنے کا اعتراف کرلیا ہے، جس پراسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ زینت کی ماں کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی قانونی طور پرنابالغ تھی، حسن نے اسے ورغلا کرشادی کی۔ وقوعہ کے وقت وہ شدید غصے میں تھی اور اس نے اپنی بیٹی کو زندہ جلادیا۔


Comments

FB Login Required - comments