منشا بم کی گرفتاری: پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگ لی


لاہور میں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا بم تاحال مفرور ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے 10 روز بعد بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، ذرائع کے مطابق منشاء بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔

سپریم کورٹ نے جوہر ٹاؤن میں اراضی پر قبضے کے کیس میں منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ منشاء بم کی گرفتاری کیلئے آپریشن ونگ اور سی آئی اے کی 10 سے زائد ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ پولیس کو منشا بم کے بیرون ملک فرار ہو جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق منشاء بم اور اس کے بیٹوں کا نام ای سی ایل اور پروونشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ میں ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں