وہ نایاب لمحہ جب پاکستانی روپیہ اوپر گیا


پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سے ایک طوفان برپا ہو گیا ہے۔ ایک وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ڈالر کا ریٹ ابھی اور اوپر جائے گا تو دوسرے نے کہا کہ یہ اضافہ وقتی ہے اور جلد ہی ڈالر کی قیمت کم ہو جائے گی۔ تاہم اس اضافے کے باعث مہنگائی کا سیلاب آ رہا ہے اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستانی روپے کی قدر میں کب اضافہ ہو گا؟ اس بارے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس نایاب لمحے کی تصویر شیئر کر دی ہے جب روپیہ ”اوپر“ گیا تھا۔ خواجہ آصف نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ کے ٹاس کی تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی کپتان نے سکا ہوا میں اچھال رکھا ہے اور سب اوپر کی جانب دیکھ رہے ہیں، اور لکھا ”وہ نایاب لمحہ جب پاکستانی روپیہ اوپر گیا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).