دہشت گردوں کے پاس افغان موبائل سمیں تھیں : آئی ایس پی آر


isprسکیورٹی اداروں کو چارسدہ حملے میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات مل گئیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے ، کم وقت میں بریک تھرو ہوگیا ، حملہ آوروں کے پاس افغان سمیں تھیں ، امن کے دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ چارسدہ کی سازش افغانستان میں بھارتی مدد سے تیار ہوئی۔ پاکستان معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چارسدہ حملے سے متعلق اہم معلومات مل گئی ہیں۔ دہشت گرد کہاں سے آئے ، کس نے بھیجا ، ؟ اور انہیں کس نے سپانسر کیا؟ اس کا پتہ چل گیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس افغان سمیں تھیں ، حملہ آور مسلسل رابطے میں تھے ، ایک دہشت گرد کی ہلاکت کے بعد بھی اس کے فون پر افغان سم سے کالز آتی رہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے چارسدہ حملے اور فورسز کی جوابی کارروائی کی تفصیلات بھی بتائیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ چارسدہ کی سازش بھارتی مدد سے افغانستان میں تیار ہوئی۔ تحریک طالبان کے سربراہ فضل اللہ کے دست راست کمانڈر کی کال ٹریس ہوئی ہے جس کے مطابق کمانڈر نے بدھ کو بھارتی قونصلیٹ سے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے لئے تیس لاکھ بھارتی روپے حاصل کئے۔ ذرائع نے کالعدم تحریک طالبان کے مذکورہ کمانڈر اور حملہ آوروں کے مسلسل رابطے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ یہی کمانڈر دہشت گردوں کو افغانستان میں بیٹھ کر کنٹرول کررہا تھا۔ ان انکشافات کے بعد معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کو کھلے عام دھمکی کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں اچانک بڑھنے سے کئی سوال اٹھنے لگے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “دہشت گردوں کے پاس افغان موبائل سمیں تھیں : آئی ایس پی آر

  • 21-01-2016 at 11:36 am
    Permalink

    Yesterday was horrible, terrifying but do we learn our lesson…it’s easy to blame the government for everything…Now as true Pakistanis we should think of a solid solution to end this once and for all…it’s you have watched ISPR Asim Bajwa’s press conference carefully he always stress that the people should also do their duty by reporting about abnormal activities around them…but how can we do do that …we don’t even know our next door neighbour…we always feel it’s not our responsibility…Our Holy Prophet Mohammed PBUH said that we should be informed of 40 neighbours in front 40 back 40 on right and 40 on left…if we just start working on this Hadees and start being more social in our surrounding neighbourhood we can easily wipe off these terrorists before they reach us…so today we should make an oath to follow this Hadees and know our neighbours…May Allah help us…AAMEEN SUMM AAMEEN

Comments are closed.