کراچی میں کاروباری طبقہ مندے کے رجحان سے پریشان


شرح نمو میں کمی کے اندازوں اور خدشات کے حقیقت میں بدل جانے کے اثرات بنیادی کاروبار پر پڑنے لگے ہیں۔ کراچی میں تاجر اور کاروباری طبقہ کم ہوتے ہوئے کاروبار سے پریشان ہے۔ ملکی معیشت میں ایک فیصد کمی کے اندازے کیا جاری ہوئے، کاروبار کی دنیا ہی بدلنے لگی۔ الیکٹرک شاپ سے کیٹرنگ، گوشت فروشوں سے لے کر سی این جی پمپس والے، سب ہی کاروبار مندا ہونے کی شکایت کررہےہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ صرف چند ماہ پہلے تک یہ صورت حال نہ تھی، قیمتوں میں اضافے کے سبب فروخت میں کمی کا جھٹکا لگ رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ہیجان انگیز سیاسی صورتحال اور مختلف خدشات کے باعث کاروبار متاثر ہو رہا ہے، حد یہ ہے کہ کھانے پینے کا کاروبار بہت چلتا ہے لیکن حالیہ معاشی سست روی کےآغاز میں کھانے پینے کا کاروبار بھی مندا ہے۔

ڈالر پر انحصار اور بہت زائد امپورٹس کے سبب ڈالر مسلسل بڑھتا رہتا ہے اور جب بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، مہنگائی کے سبب کاروباراور دیگر معاشی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).