ہم نے 1100 سانپ کراچی کے ہسپتالوں میں بیچنے تھے


محکمہ وائلڈ لائف کا گاڑی پر چھاپہ، کئی تھیلے برآمد لیکن میں دراصل کیا چیز تھی؟ دیکھ کر کوئی بھی گھبرا جائے کیونکہ ۔ ۔ ۔

 

صوبہ سندھ کے شہر بدین میں محکمہ وائلڈ لائف نے 11 سو زہریلے سانپ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف غلام سرور کے مطابق بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی پر چھاپا مارا گیا، جس کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 11 سو سانپ برآمد ہوئے۔ان میں انتہائی خطرناک نسل کے 3 کوبرا اور 30 پھیئن سانپ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ 92 لونڈی، 15 کراڑ اور دو منہ والے 10 سانپ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔سانپ لے جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ سانپوں کو کراچی کے اسپتالوں میں فروخت کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

https://dailypakistan.com.pk/11-Oct-2018/862619


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).