امریکا کا بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت پر حمایت کا اعلان


\"moodiامریکی صدر براک اوباما نے ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ ( این ایس جی) میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاو¿س میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ امریکا، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ ( این ایس جی ) میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔واضح رہے کہ این ایس جی 48 ممالک کا ایک گروپ ہے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔
امریکی صدر براک اومابا کا کہنا تھا کہ ہم نے سول نیوکلیئر توانائی کے حوالے سے بات کی اور یقین ہے کہ ہماری حمایت ہندوستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے میں مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ہندوستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے، ہندوستان کو اس گروپ کا رکن بننا چاہیے اور ہندوستانی وزیر اعظم کا نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ میں اہم کردار رہا ہے۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران ہندی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کرنے پر امریکا کے بے حد مشکور ہیں، ہندوستان اور امریکا دونوں دہشت گردی کے خلاف جنگ، عالمی دنیا کو لاحق خطرے سے بچانے اور نیوکلیئر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
دونوں سربراہان کے درمیان 2 سالوں میں یہ 7 ویں ملاقات ہے جس میں دونوں رہنماو¿ں نے خطے میں قیام امن، جمہوریت اور دیگر مسائل کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔صدر اوباما نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کی اولین ترجیح معاشی ترقی، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور غربت میں کمی ہے۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم معاشی ترقی، سرمایہ کاری اورتجارت کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام خاص طورپر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوسکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments