ماہرہ خان بغیر میک اپ کیسی دکھائی دیتی ہیں؟


ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیر تصویر نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا کیونکہ۔۔۔

 

ماہرہ خان پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کے نہ صرف ملک کے اندر بہت سے مداح ہیں بلکہ ملکی سرحدوں کے پار بھی ان کی کارکردگی اور خوبصورتی کوسراہا جاتا ہے، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ماہرہ خان اپنے میدان کی شہسوار ہیں۔

ماہرہ ایک پروگرام میزبان ، ماڈل ، نامور اداکارہ اور ان سب سے بڑھ کر ایک خوبصورت بیٹے کی ماں بھی ہیں۔انہوں نے اپنے کام کا آغاز ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان کے طور پر کیا تھا اور لوگوں نے ان کے انداز کوپسند کیا جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور پھر بطور اہم شخصیت اس پروگرام میں شریک بھی ہوئیں جہاں وہ شہرت ملنے سے پہلے کئی اہم شخصیات کا انٹرویو کر چکی تھیں۔

ماہرہ خان نے جب بالی وڈ میں کام شروع کیا تو انہیں مزید عروج ملا ، شارخ خان کے ساتھ ان کی فلم کے بعد ان کے کریئرکا ایک نئے انداز میں آغاز ہوا۔

ماہرہ کوسوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتاہے اوران کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر کی صارفین کی طرف سے بہت زیادہ تعریف کی جاتی ہے. ایک دو روز پہلے ماہرہ خان نے بغیر میک اپ کے اپنی یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دراصل میک اپ کے بغیر تصویر کھنچوانے کے رجحان کی حوصلہ افزائی کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).