گوگل میپس پر راستہ دیکھتے آدمی کو بیوی اور آشنا ساتھ نظر آ گئے؛ فوری طلاق


گوگل میپس پر راستہ دیکھتے آدمی کو اس میں اپنی بیگم ایسا شرمناک کام کرتے نظر آگئی کہ فوری اسے طلاق دے دی

گوگل میپس بڑی مفید چیز ہے۔ آپ دنیا کے کسی بھی مقام پر ہوں یہ راستہ ڈھونڈنے میں آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے، مگر سب کے لئے یہ فائدے کی چیز نہیں ہے۔ کسی کسی کے لئے تو گھر برباد کرنے کا نسخہ بھی ہے۔ لاطینی امریکا کے ملک پرُو سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا معاملہ ہی دیکھ لیجئے، جس کی بے وفائی کسی انسان نے نہیں بلکہ گوگل میپس نے پکڑوا دی۔

ویب سائٹ دی مرر کے مطابق اس خاتون کا خاوند کہیں روانگی سے قبل رُوٹ دیکھنا چاہ رہا تھا مگر گوگل سٹریٹ ویو میں جھانکتے ہوئے ایک تصویر دیکھ کر ٹھٹھک گیا۔ ذرا غور کیا تو یہ اس کی اہلیہ تھی، جو ایک بنچ پر بیٹھی تھی اور ایک آدمی اس کی گود میں سر رکھ کر لیٹا ہوا تھا۔ یہ تصویر دیکھ کر بیچارے شوہر کے تو پاؤں تلے سے زمین ہی نکل گئی۔ جب اُس نے بیوی سے اس کے متعلق پوچھا تو ظاہر ہے کہ اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ گوگل نے اس کی تصویرایسے حال میں بنائی تھی کہ انکار کی کوئی گنجائش نہیں ہیں چھوڑ ی تھی۔ اب اس جوڑے کی طلاق ہو چکی ہے، اور یہ تفصیلات اس شخص نے خود سوشل میڈیا پر بیان کی ہیں۔ ساتھ وہ تصویر بھی پوسٹ کی ہے جو اس کی طلاق کا سبب بنی۔

یاد رہے کہ گوگل سٹریٹ ویو پر موجود تصاویر کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار ہنگامہ کھڑا ہو چکا ہے۔ کئی بار لوگوں کو ایسی تصاویر دیکھنے کو ملی ہیں جو خود اُن کے لئے شرمندگی کا باعث تھیں یا کسی عزیز کو ایسے حال میں دیکھ لیا کہ جس کی توقع نہیں تھی۔ ایسی قابل اعتراض تصاویر کے بارے میں گوگل کو شکایت کر کے انہیں ڈیلیٹ کروایا جا سکتا ہے، ورنہ وہ ساری دنیا کو دیکھنے کے لئے دستیاب ہوتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).