اسد عمر سے وزیر اعظم عمران خان کی ناراضگی پہ ریحام خان کا ردعمل


”وزیراعظم اب اسد عمر پر غصہ ہیں لیکن ہم تو۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر پر برہمی کا اظہار کیا تو ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ اسد عمر کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو ہوم ورک مکمل کر کے رکھنا چاہئے تھا کیونکہ ٹھوس پالیسی نہ ہونے کے باعث عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے پس و پیش کی پالیسی سے بھی نقصان ہوا۔

اجلاس کی خبر سامنے آئی تو وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی ہی ہکا بکا رہ جائے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسد عمر نے انہیں اندھیرے میں رکھا اور ان کے پاس کبھی بھی کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں تھا اور ان کی جہ سے مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے ہماری بات کیوں نہ سنی تھی؟ ہم کئی سالوں سے انہیں بتا رہے تھے کہ اسد عمر ’جینئیس‘ نہیں ہیں۔“

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں