چند ایسی باتیں جو ہم نہیں جانتے تھے، مثلاً تاج محل کا گنبد کیسے تعمیر کیا گیا؟ اور آئسکریم فائدہ مند کب ہوتی ہے؟


برطانوی مصنفین جان لائیڈ، جیمز ہارکین اور اینی میلر نے ایک مشترکہ کتاب مرتب کی ہے جس میں انہوں نے دنیا کی ہزاروں ایسی عجیب اور منفرد باتیں تحریر کی ہیں کہ آدمی سن کر انگشت بدنداں رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق کتاب میں ایک جگہ نے یورپ میں پروازوں کے لیٹ ہونے کی انتہائی مضحکہ خیز وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپ میں تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں سے ایک تہائی فرانسیسی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتی ہیں۔انہوں نے کتاب میں مزید بتایا ہے کہ جس گھر میں بلی ہو وہاں بچوں کو دمہ ہونے کاخدشہ دوگنا ہوجاتا ہے۔افریقہ میں جتنی بجلی تمام طرح کے کاموں کے لیے استعمال کی جاتی ہے امریکہ میں اس سے زیادہ بجلی صرف ایئرکنڈیشننگ میں استعمال ہوتی ہے۔ہٹلر کا بھتیجا ویلیم ہٹلر امریکی نیوی میں ملازم رہا۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران لندن کی بُک شاپ فوائلز (Foyles)کی انتظامیہ نے دکان کو ایڈولف ہٹلر کی کتاب Mein Kampfکی کاپیوں سے ڈھانپ کر بم پروف بنایا تھا۔ ٹور ڈی فرانس ریس 1985ءکے بعد کسی فرانسیسی ڈرائیور نے نہیں جیتی۔ناشتے میں آئس کریم کھانے سے دماغ زیادہ چوکنا ہوتا ہے۔ جرمن زبان میں مانع حمل گولیوں کو ’بچہ مخالف گولیاں‘ کہا جاتا ہے۔ دن میں لگنے والے زخم رات کو لگنے والے زخموں سے دو گنا زیادہ جلدی بھرتے ہیں۔ جب برطانیہ میں سردیاں ہوتی ہیں تب سورج زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ تاج محل کا گنبد چینی، پھلوں کے جوس اور انڈے کی سفیدی سے جوڑا گیا ہے۔دنیا بھر میں ایک منٹ میں پلاسٹک کی 10لاکھ بوتلیں خریدی جاتی ہیں۔ مرغیاں مرغے 200مختلف آوازیں نکال کر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔دنیا بھر کے قیدیوں میں سے 25فیصد صرف امریکہ میں ہیں۔ صرف مادہ مکھیاں ڈنگ مار سکتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).