سلونی چوپڑا نے کھل کے سارے واقعے کی تفصیل سنا دی


”اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم خود لذتی۔۔۔“ اور اب معروف اداکارہ سلونی چوپڑا نے فلم ’ہاﺅس فل‘ کے ڈائریکٹر پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا

 

ہالی ووڈ کے بعد ’می ٹو‘ مہم بالی ووڈ میں داخل ہو چکی ہے جہاں سب سے پہلے ’عاشق بنایا آپ نے‘ کی ہیروئن تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا۔ اس کے بعد کئی اداکارائیں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات منظرعام پر لا چکی ہیں، جن میں تازہ اضافہ سلونی چوپڑا ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلونی چوپڑا نے فلم ’ہاﺅس فُل ‘ کے ڈائریکٹر ساجد خان پر انتہائی شرمناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” میں ان دنوں ساجد خان کی ایک فلم میں انہیں کی معاون کے طور پر کام کر رہی تھی۔ اس دوران ایک انٹرویو میں ساجد خان نے مجھ سے انتہائی گھٹیا سوالات پوچھنے شروع کر دیئے۔ اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کبھی میں نے خودلذتی کی ہے؟ اور کیا میں ’بریسٹ جاب‘ (چھاتیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے پلاسٹک سرجری) کروانا پسند کروں گی؟ “

سلونی چوپڑا نے مزید لکھا کہ ”ساجد خان نے اس انٹرویو میں جنسیت اور اس کے ذہن کے ساتھ ربط پر کھل کر باتیں کیں۔ وہ انسانی جسم اور اس کی خواہشات کے بارے میں فلسفیانہ انداز میں بول رہا تھا۔ میرے لیے یہ سب کچھ بہت عجیب تھا اور مجھے بہت کوفت ہو رہی تھی۔ انٹرویو کے اختتام تک میں رونے لگی تھی۔ اس کے بعد ساجد خان دیوانوں کی طرح میں کمرے میں ادھر ادھر چکر لگانے لگا۔ وہ غصے میں مجھ سے کہہ رہا تھا کہ” اس شکل کے ساتھ تمہارا اس انڈسٹری میں کوئی مستقبل نہیں ہو گا، تمہیں کوئی بھی مرد پسند نہیں کرے گا، تمہیں دیکھ کر مجھے شہوت آنی چاہیے تھی لیکن نہیں آئی۔“ اور پھر اچانک اس نے میرے سامنے اپنی پینٹ اتار دی اور مجھے اپنا عضو دکھاتے ہوئے کہا کہ ”دیکھو، تمہیں دیکھ کر یہ ایستادہ نہیں ہوا، اور تم اس شکل کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کامیابی کا سوچ رہی ہو۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).