مجھے زبردستی شراب پلائی، ہوش آیا تو پورے جسم پر نشانات تھے۔۔۔‘‘ شاہ رخ خان کے قریبی ساتھی پر جنسی زیادتی کا الزام


نانا پاٹیکر، الوک ناتھ اور ساجد خان کے بعد اب شاہ رخ خان کے قریبی ساتھی اور ان کی چنئی ایکسپریس اور دل والے سمیت کئی فلموں کے شریک پروڈیوسر کریم مورانی بھی نشانے پر آ گئے ہیں جن پر نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ نے ٹی وی چینل ’ری پبلک ورلڈ‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’میں مورانی فیملی کو جانتی تھی اور 2014ء میں اداکارہ بننے کے لیے نئی دہلی سے ممبئی منتقل ہوئی تھی۔

جولائی 2015ء میں کریم مورانی میرے فلیٹ پر آئے۔ ان کے پاس شراب کی ایک بوتل بھی تھی۔ انہوں نے اپنے ساتھ مجھے بھی زبردستی شراب پلائی، جس کے بعد مجھے کوئی ہوش نہ رہا۔ اگلی صبح 4 بجے کے قریب میری آنکھ کھلی تو میرا پورا جسم سُن تھا اور میں ذہنی و جسمانی طور پر شدید صدمے کی حالت میں تھی۔ کریم وہاں موجود نہیں تھا۔ میں نے دیکھا کہ میرے پورے جسم پر نشانات پڑے ہوئے تھے۔‘‘

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’’اگلے دن میں نے ہمت کرکے مورانی کو فون کیا اور پوچھا کہ اس نے رات کو میرے ساتھ کیا کیا؟ میں نے اسے کہا کہ میں تمہاری بیوی اور بھائی کو کال کرکے سب کچھ بتا دوں گی۔ میری اس دھمکی پر وہ قہقہے لگا کر ہنسنے لگا۔ مجھے آج تک اس کا وہ قہقہہ نہیں بھولا۔ میری عمر اس وقت 21سال تھی اور میں خود کو بہت بے بس پا رہی تھی۔

اس نے اس رات میری برہنہ تصاویر بھی بنا لی تھیں، جن کی وجہ سے وہ مجھے بعد میں بھی بلیک میل کرتا رہا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ وہ انڈرورلڈ کے لوگوں کے نام لے کر مجھے دھمکیاں دیتا تھا کہ ان کے ذریعے مجھے قتل کرا دے گا۔ بلیک میلنگ کے ذریعے وہ 15 ماہ تک مجھے ممبئی اور حیدرآباد میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ 12 ستمبر 2015ء کو اس نے مجھے اپنے گھر بلالیا اور گھر والوں سے چوری مجھے اپنے کمرے میں لے گیا۔ میں اس خوف سے بار بار اس کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی تھی کہ کہیں وہ میری برہنہ تصاویر وائرل نہ کر دے اور وہ میری فیملی تک نہ پہنچ جائیں۔

اس کی پے درپے جنسی زیادتی کے باعث میں نے کام سے کنارہ کش ہو گئی اور لوگوں سے بات کرنا تک چھوڑ دیا۔ ان مشکل کے دنوں میں کسی نے میری حمایت نہیں کی۔ میرے لیے یہ بات بھی کسی صدمے سے کم نہیں کہ شاہ رخ خان جیسا اداکارہ اب تک ایسے شخص کے ساتھ کام کر رہا ہے جو دو ہزار کروڑ کے فراڈ اور جنسی ہراسانی میں ملوث رہ چکا ہے۔‘‘واضح رہے کہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں