جیو نیوز میں واپسی کے بعد حامد میر نے ”جی این این“میں جانے کی وجہ بتا دی


سینئر صحافی حامد میر نے نجی نیوز چینل جیو نیوز میں واپسی کے بعد گورمے نیوز نیٹ ورک میں جانے کی وجہ بتا دی۔

تفصیل کے مطابق دو ماہ پہلے جب اچانک حامد میر نے جیو نیوز سے کئی برس کا ساتھ چھوڑ کر جی این این میں شمولیت اختیار کی تو بہت سے لوگ حیران ہوئے اور حامد میر کے اس طرح جیو نیوز چھوڑنے پر قیاس آرائیاں ہونے لگیں ۔سوشل میڈ یا پر مختلف وجوہات سامنے آئیں۔ سوشل میڈ یا پر کسی نے کہا کہ سلیم صافی کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کالم لکھنے پر حامد میر کے اختلافات ہوئے تو کسی کا کہنا تھا کہ جیو نیوز میں ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر حامد میر نے جیو نیوز کو چھوڑا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی تھی۔

اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر حامد میر نے خود ہی جی این این میں جانے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی اور کچھ پرانے دوستوں کے ساتھ جی این این کو لاونچ کرنے کا تجربہ بہت زبردست رہا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی عامر میر صحافت کے لیے قابل فخر ہیں۔

تاہم دو ماہ قبل گورمے نیوز نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرتے وقت حامد میر نے جو وجہ بیان کی تھی ، اسے ذیل کے وڈیو لنک میں دیکھا جا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).