اگر میں نہیں تو پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہے؟ عثمان بزدار نے خاموشی توڑ دی


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طویل خاموشی توڑ دی اور ایک ہی جملے میں بہت کچھ کہہ دیا۔ لاہور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ’ طریقے تو سارے آتے ہیں لیکن پیار محبت سے کام کرنا چاہتے ہیں‘ ۔

ڈمی وزیراعلیٰ کے سوال پر عثمان بزدار نے دو ٹوک انداز میں صحافی کو جواب دیا اورکہا کہ میں نہیں تو کون ہے پنجاب کا وزیراعلیٰ؟ آپ بتا دیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر کسی کے اختیارات کی واضح تشریح موجود ہے، کوئی کسی دوسرے کے اختیارات استعمال نہیں کر رہا۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ میں ہی وزیراعلیٰ ہوں، آئینی طریقے سے آیا ہوں اور مجھے ہٹانے کے لئے بھی آئینی طریقہ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن والے حلقوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائےگا۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی بھی شرکت کی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).