چارسدہ کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جرات کا مظاہرہ کیا :عمران
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چارسدہ کے بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جرا¿ت کا مظاہرہ کیا۔ سماجی میڈیا پر ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہے ، چارسدہ کے بہادرلوگوں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ، مجھے یقین ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت جائیں گے ، خیبرپختونخوا کی پولیس قابل تعریف ہے جس نے دھند کے باوجود فوری کارروائی کی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).