الیکشن کمیشن کی اوور سیز ووٹرز کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز کے حملے


پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ دینے کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے حملے کیے گئے تاہم تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز کی جانب سے بیک وقت ویب سائٹ پر 10 ہزار سے زائد حملے گئے تاہم نادرا حکام نے اوورسیز ویب سائٹ پر حملوں کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سات گھنٹے پولنگ کے دوران ایک مرتبہ بھی ویب سائٹ ڈاؤن نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی خضر عزیز کے مطابق لوڈ کے باعث ویب سائٹ سست ہوئی اور ایسا ہونا معمول کی بات ہے۔  ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کامیابی سےچل رہی ہے۔

یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر آئی ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).