نازیبا زبان استعمال کرنے پر خواجہ آصف نے ایوان سے تحریری معافی مانگ لی


\"maufi\" وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف نازیبا ریمارکس پر معذرت کرلی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جب خواجہ آصف کے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کردی اور ’نو، نو‘ کے نعرے لگائے۔
حکومت اور اپوزیشن اراکین کی اسی گرما گرمی کے دوران خواجہ آصف نے اپوزیشن بنچوں سے سب سے اونچی آواز میں نعرے لگانے والی شیریں مزاری کو ’ٹریکٹر ٹرالی‘ کہتے ہوئے سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق سے کہا کہ ’انہیں چپ کرائیں‘۔
اس واقعے کے بعد خواجہ آصف کو مختلف سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ شیریں مزاری کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف میں ’شرم و حیا‘ ہوتی تو ان کو معلوم ہوتا کہ کسی خاتون سے کس طرح پیش آتے ہیں، لیکن وہ بے شرم اور \"khaبے حیا ہیں، جبکہ اتفاق سے میری آواز بھی ان سے بلند ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر دفاع خواجہ آصف کا تحریری معافی نامہ پڑھ کر سنایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments