کیا کچھ لوگ واقعی اپنے مردہ رشتہ داروں سے بات کر سکتے ہیں؟


کیا کچھ لوگ واقعی اپنے مردہ رشتہ داروں سے بات کر سکتے ہیں؟ ماہرین کا جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کسی کو اپنے مرے ہوئے رشتہ دار کی آواز اچانک سنائی دینے لگے اور اس کی اپنے پاس موجودگی کا احساس ہو تو یقینا وہ شخص خوف سے پاگل ہو جائے گا لیکن ماہرین نے ایک تحقیقاتی سروے میں اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ واقعی اپنے مردہ رشتہ داروں سے بات کر سکتے ہیں۔ ماہرین نے حال ہی میں برطانیہ میں ایسے مردوخواتین پر مشتمل ایک تحقیقاتی سروے کیاہے جن کے شریک حیات دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ اس سروے میں 13فیصد لوگوں نے ماہرین کو بتایا کہ انہیں اپنے مردہ شریک حیات کی آواز سنائی دیتی ہے جبکہ 14فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مردہ شریک حیات کو کئی بار دیکھ چکے ہیں۔اکثر کا کہنا تھا کہ انہیں کئی بار ایسا محسوس ہو چکا ہے جیسے انہیں کوئی چھو رہا ہے۔اس سروے میں مزید حیران کن بات یہ سامنے آئی کہ جن لوگوں نے اپنے مردہ شریک حیات کے ساتھ بات کرنے اور دیکھنے کا اعتراف کیا تھا وہ ان کی موت کے غم سے جلدی نکل آئے تھے۔

برطانوی قصبے ڈیون کی 61سالہ ماریا لوئس وارن نامی خاتون بھی اس سروے میں شامل تھی جس نے ماہرین کو بتایا کہ وہ اپنی مردہ ماں سے بات کر سکتی ہے اوراسے اپنی ماں کی اپنے پاس موجودگی کا احساس ہوتا رہتا ہے۔ماریا کا کہنا تھا کہ” میری ماں کا20سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔ انتقال کے کچھ دن بعد سے آج تک ان سے باتیں کرتی آ رہی ہوں اور انہیں اپنے پاس محسوس کرتی آ رہی ہوں۔ وہ مجھے بہترین مشورہ بھی دیتی ہیں اور زندگی میں کئی اہم فیصلے میں نے ان کے مشورے پر کیے جو میرے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوئے۔ایک بار جب میں گھر تبدیل کرنے کا سوچ رہی تھی تو میں نے محسوس کیا کہ کوئی شخص میری پشت پر ہاتھ رکھ کر مجھے آگے کی طرف دھکیل رہا ہے۔ یہ میری ماں تھی اور اشارہ کر رہی تھی کہ مجھے نئے گھر کی جو پیشکش ہو رہی ہے اسے قبول کر لینا چاہیے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).