اداکارہ میرا، کیپٹن نوید اور انسٹاگرام


 

میرا جی ان دنوں اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ امریکہ میں موجود ہیں جہاں خوب سیروسیاحت ہورہی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے فلوریڈا کا دورہ کیا جہاں سے اپنے مداحوں کو آگاہ رکھنے کیلئے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر بھی پوسٹ کرتی رہیں لیکن جہاز کے فرسٹ کلاس میں میرا جی کے سونے کی تصویر کچھ اس انداز میں بنی ہوئی ہے کہ یہ تصویر منظر عام پر آتے ہی شگوفے پھوٹ پڑے۔

میرا جی کی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ آنکھوں پر چشمہ لگا کر جہاز کی فرسٹ کلاس میں خواب خرگوش کے مزے لیتی نظر آرہی ہیں۔ میرا جی نے بتایا کہ وہ پوری فلائٹ کے دوران سوتی رہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ تھکی ہوئی تھیں۔ میرا جی کی یہ تصویر منظر عام پر آتے ہی لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔

راجہ فیصل نے لکھا ” میرا ایک دن جنت میں جائے گی کیونکہ اس نے عوام کو بہت ہنسایا ہے ، اچھی خاصی انگریزی آتی ہے لیکن پھر بھی جان بوجھ کر یہ خراب انگریزی بولتی ہے، عوام کو خوش کرنے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ ایسی بونگی مارتی ہے کہ عوام کا ہنس ہنس کر اچھا دن گزر جاتا ہے۔۔۔ کیا ایسا اپنے عوام کیلئے کسی اور نے کیا ہے“۔

علی وڑائچ کے کمنٹ میں میراجی کی خوشگوار زندگی سے جلن نظر آئی اسی لیے انہوں نے نہ صرف میراجی کو بوڑھی عورت قرار دے دیا بلکہ انہیں دکھاوے سے بھی باز رہنے کی تلقین کی۔

میرا جی نے یہ تصویر پوسٹ کی تو شروع میں انہوں نے غلط سپیلنگ لکھ دیے جس پر پاکستان کے خدائی خدمتگاروں نے ان کا مذاق اڑانے کے ساتھ ساتھ ان کی غلطی کی نشاندہی بھی کی جس کے بعد میرا جی نے سپیلنگ درست کیے۔ انہوں نے پہلے اپنی تھکاوٹ کا اظہار کرنے کیلئے Tried لکھا لیکن نشاندہی پر ایڈیٹنگ کی اور درست سپیلنگ Tired لکھ دیے۔

سنبل اس بات پر ناراض نظر آئیں کہ لوگ میراجی کے غلط سپیلنگ کا مذاق کیوں اڑاتے ہیں ، انہوں نے کہا ’ سپیلنگ کی غلطی ہم میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن اگر یہی غلطی میرا جی سے سرزد ہوجائے تو سب لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے‘۔

عدیل احمد نے زبردست شگوفہ چھوڑا اور تصویر کو بہترین کیپشن دیا ” میرا جی کی ڈیڈ باڈی لاہور لائی جارہی ہے“۔

https://dailypakistan.com.pk/14-Oct-2018/864321

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں