کراچی؛ موٹر سائیکل سواروں کو اب پیٹرول کس شرط پہ ملے گا؟


کراچی،بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پرپابندی

 

ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پٹرول پمپ مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرو ل فروخت نہیں کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ، این 5 ساﺅتھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، جس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی رہے گی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جب تک موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہن کر نہیں آتا ، تب تک اسے پٹرول پمپ سے ایندھن ( پٹرول) فراہم نہیں کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).