ائیر انڈیا کی فضائی میزبان طیارے سے گر کر زخمی


ائیر انڈیا

انڈیا میں ممبئی ائیر پورٹ پر ایئر انڈیا کے ایک کھڑے طیارے کے دروازے سے فضائی میزبان (ائیر ہوسٹس) گر کر زخمی ہو گئی ہیں۔

پیر کو ہرشا لوبو دہلی کے لیے پرواز کی تیاری کر رہی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔

باون سالہ ہرشا لوبو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انھیں فریکچر کے ساتھ ساتھ کئی زخم آئے ہیں۔

بیلجیئم کا ایف 16 طیارہ کھڑے کھڑے کیسے تباہ ہوا؟

دنیا کا مہنگا ترین جنگی جہاز گر کر تباہ

امریکی پادری کی طیارہ خریدنے کے لیے چندہ مہم

انڈیا کی سرکاری ائیر لائن ائیر انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ائیر انڈیا کا کہنا ہے کہ ’ہمارے طیارے کے عملے میں شامل ہرشا لوبو بوئینگ-777 کا دروازہ بند کرتے ہوئے گر گئیں۔‘

پہلے ممبئی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے ہرشا لوبو کا معائنہ کیا اور پھر انھیں ہسپتال بھیج دیا گیا۔

دی ہندو اخبار نے ائیرپورٹ حکام کے حوالے سے لکھا: ’وہ اپنے حواس میں ہیں لیکن انھیں ٹانگ کی ہڈیوں میں فیکچر اور زخم آئے ہیں۔‘

گذشتہ ہفتے انڈیا کے شمالی شہر ترچی سے دبئی جانے والا ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہوئے ہوائی اڈے کی دیوار سے ٹکڑا گیا جس سے کافی نقصان ہوا۔

اس طیارے کو جس میں 130 مسافر اور چھ عملے کے ارکان شامل تھے ممبئی کی جانب موڑا گیا جہاں وہ باحفاظت اتار دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp