نوشکی ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے: چین


\"china\"بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف چین بھی پاکستان کی حمایت میں آگیا اور چینی وزارت خارجہ نے نوشکی ڈرون حملے کو پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ڈرون حملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے جب کہ عالمی برادری کو پاکستانی سالمیت، خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل اور انسداد دہشت گردی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے، افغان مصالحتی عمل کے لیے چارملکی گروپ تشکیل دیا گیا جس کا مقصد افغانستان میں امن قائم کرنا ہے جب کہ تمام فریق افغان مصالحتی عمل کے حصول کے لیے اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments