آواز کی طاقت سے چیزوں کی پرواز کس طرح ممکن ہے؟


آواز کے ذریعے چیزیں اُڑانے کا کامیاب تجربہ ۔۔۔ حیران کن ایجاد نے تہلکہ مچا دیا

 

آواز بھی توانائی کی ایک قسم ہے اور توانائی کام کر سکتی ہے، لیکن آپ نے کبھی آواز کو کام کرتے دیکھا ہے؟ تو یہ لیجئے برطانوی سائنسدانوں نے آواز سے واقعی کام لینا شروع کر دیا ہے، اور کام بھی بوجھ اٹھانے کا۔ اگرچہ یہ بوجھ بہت ننھا سا ہے مگر صرف آواز کی لہروں سے ایک مادی جسم کا ہوا میں معلق ہو جانا یقیناً ایک حیرتناک منظر ہے۔

یہ ساؤنڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف سکسیس کے سائنسدانوں نے ایجاد کی ہے۔یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی جو آواز کی ایسی لہریں پیدا کرتی ہے جو نا صرف وزن اٹھا سکتی ہیں بلکہ اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کے اردگرد سے مڑتی ہوئی آگے نکل جاتی ہیں، یعنی انہیں روکنا بھی ممکن نہیں۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ ’’ساؤنڈ بینڈر‘‘ نامی یہ ٹیکنالوجی پروفیسر سری رام سبرامینن ، ڈاکٹر گیان لوکا میملی اور ڈاکٹر ڈیاگو مارٹینیز پلینسنشیا نے تیار کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ڈائنامک سیلف بینڈینگ لہریں پیدا کرتی ہے جو ناصرف مادے کے زرات کو ہوا میں معلق رکھ سکتی ہے بلکہ اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کے ارد گرد سے گزرتی ہوئی انہیں عبور کر سکتی ہے۔

سائنسدان اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ 31ویں ’’اے سی ایم یوزر انٹرفیس سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی سمپوزیم‘‘ میں کر رہے ہیں، جس کا آغاز گزشتہ روز سے جرمن شہر برلن میں شروع ہوچکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).