سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے : اعتزاز احسن


\"aitzazسینٹ میں اپوزیشن لیڈر اور ٹی او آر کمیٹی کے رکن اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سب کا یکساں احتساب چاہتے ہیں لیکن اپنے مو¿قف پر آج بھی قائم ہیں کہ احتساب کا عمل وزیراعظم اور ان کے خاندان سے شروع ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مو¿قف پرآج بھی قائم ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سب کا احتساب یکساں ہو اورسب سے پہلے احتساب کا عمل وزیراعظم اوران کےخاندان کے افراد سے شروع کیا جائے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہم ہر وقت پر امید رہنے والے ہیں کبھی ناامید نہیں ہوئے ہمیں حکومت سے مثبت رویہ اختیار کرنے کی توقع ہے اگر پیشرفت کے تھوڑے سے امکان ہوئے تو ہم بھی بھرپور طریقے سے آگے بڑھیں گے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ وقت مناسب نہیں کہ بتاسکیں کہ اس وقت مذاکرات کس مرحلے میں ہیں، مناسب وقت پر ٹی او آرز کے سارے معاملات اور تمام اختلافی نکات قوم کے سامنے آئیں گے اوراگر ضروری ہوا تو مذاکرات کے تمام مراحل پر قوم کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر اگر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تو اپوزیشن سرجوڑ کر بیٹھے گی اور سڑکوں پر جانے کا فیصلہ بھی مشاورت سے کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments