کہانی سماجی ’دیو‘ اور باغی شہزادیوں کی ۔۔۔


میں اٹھارہ برس کی تھی تو شادی ہوگئی۔ میں نے اپنے شوہر کو بتایا کہ مجھے بڑی گاڑی چلانے کا شوق ہے اس نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں کھانے کو پورا نہیں تو گاڑی کہاں سے آئے جو تم چلاؤ لیکن کیا پتہ بھگوان کب تمہاری سن لے۔ 2016 میں تھر کول والوں نے ڈمپر ڈرائیور بھرتی کیے تو بہت سارے مرد بھی گئے میں نے اپنے شوہر کو کہا کہ کیا عورتیں یہ ٹرک چلاسکتی ہیں؟ ایک دن وہ آیا اور بولا جا رمیلہ اپنا شوق پورا کر، وہ خواتین ڈرائیوروں کو بھرتی کر رہے ہیں، جا اپنا بچپن کا شوق پورا کر لے۔ میرے شوہر کو لوگوں نے بہت باتیں سنائیں اور ٹوکا کہ کس کام میں بیوی کو لگانے لگا ہے یہ کوئی عورتوں کے کرنے کا کام ہے؟

اس نے مجھے دیکھ کر کہا کہ جب مرد کام کرسکتے ہیں تو عورتیں کیوں نہیں؟ یہ عورتیں تو مرد کے حصے کا بھی کام کر جاتی ہیں ہم مرد عورت کے حصے کا کام کرتے ہوئے شرم کرتے ہیں ان کا بھی حق ہے کہ ا پنے شوق پورے کریں کیا یہ صرف مردوں کا ہی حق ہے۔ میں بہت خوش ہوئی کہ میرے گھر والے نے ایسا سوچا۔ اب میں یہاں ہوں اور مختلف گاڑیوں پر تربیت کے بعد سے ڈمپر پر آگئی ہوں۔

میرے اس سوال پر کہ لوگ اب بھی تنقید کرتے ہوں گے تو کیا سوچتی ہو؟ میں لوگوں کی پرواہ نہیں کرتی نہ میرا گھر والا، وہ مجھے خوش دیکھ کر خوش ہوتا ہے ویسے بھی دنیا اسی سے حسد کرتی ہے جو آگے بڑھنا چاہتا ہو۔ ایسے لوگ جو صرف باتیں بناتے ہیں، طعنے دیتے ہیں میں ان کو اتنا کہتی ہوں کہ تم بھی آو اور یہ سیکھو شاید تمہاری باتیں بنانے کی عادت خوشی میں بدل جائے۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ جو کام ہم کر نہیں سکتے تو دوسرے کو کرتا دیکھ نہیں سکتے اس لئے کرنے والے کا راستہ روکتے ہیں اسے ڈراتے ہیں۔ رمیلہ نے مسکراتے ہوئے بڑے پتے کی بات بتائی اور ڈمپر کا دروازہ کھول کر اس میں بیٹھ گئی۔

ڈمپر کے پیچھے دھول کے اڑتے ہیولے مجھے سماج کے وہ روتے دھوتے دیو محسوس ہوئے جو سدھوانی اور رمیلہ کے شوہر کو بتاتے بتاتے تھک گئے کہ عورت کو با اختیار نہ بنا اسے قید رکھ۔ لیکن اس دیو کی ایک نہ سنی گئی۔ رات کی تاریکی میں اکثر یہ دیو سسکتا ہے تو دن میں ریت کے ٹیلوں سے اپنا سر ٹکراتے دکھائی دیتا ہے۔

سدرہ ڈار

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2

سدرہ ڈار

سدرہ ڈارنجی نیوز چینل میں بطور رپورٹر کام کر رہی ہیں، بلاگر اور کالم نگار ہیں ۔ ماحولیات، سماجی اور خواتین کے مسائل انکی رپورٹنگ کے اہم موضوعات ہیں۔ سیاسیات کی طالبہ ہیں جبکہ صحافت کے شعبے سے 2010 سے وابستہ ہیں۔ انھیں ٹوئیٹڑ پر فولو کریں @SidrahDar

sidra-dar has 82 posts and counting.See all posts by sidra-dar