نماز جمعہ کے دوران مسجد کی چھت گرنے سے 5 نمازی جاں بحق


\"karachiکراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع مسجد کی چھت گرنے سے 5 نمازی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب واقع جامع مسجد عثمان میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ مسجد کی چھت کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 نمازی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عباسی شہید ہسپتال کے ذرائع کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسجد زیر زیر تعمیر تھی اور نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ایک حصہ گر گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق مسجد میں ہزار سے 1200 نمازیوں کی گنجائش تھی لیکن رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ دوسری جانب ایس ایس پی سنٹرل کا کہنا ہے کہ ملبے تلے تمام افراد کو ریسکیو کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments