امریکا افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے : آرمی چیف


\"armyآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں را ، این ڈی ایس اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جائے ، راولپنڈی میں پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ جان نکلسن سے ملاقات کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں تحریک طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی تاکہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو کامیاب کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف واضح موقف رکھتا ہے اور دہشت گردی کی تمام کوششوں کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف دونوں ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ خطے کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments