کرائمیا کے ایک کالج میں فائرنگ سے کم از کم 19 افراد ہلاک


روس سے الحاق کرنے والے خطے کرائمیا کے ایک کالج میں فائرنگ سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ، کرائمیا کے شہر کریچ میں واقع ایک تکنیکی کالج میں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے قبل کسی نامعلوم چیز کا دھماکہ بھی سنا گیا۔

روس کے تفتیش کاروں کے مطابق ایک 18 سالہ طالب علم نے دوسرے طلبا پر فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار دی۔

2014 میں روس نے یوکرائن کے علاقے کرائمیا کا انتظام سنبھال لیا تھا۔ اس الحاق پر روس کو مغرب سے بھی بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی بارے میں

’سرد جنگ کے بعد روس کی سب سے بڑی مشقوں کا جواز ہے‘

’کرائمیا 15 لاکھ برس بعد روس سے جُڑ جائے گا‘

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ویلادیسلیو روسلےیاکوف نامی اس حملہ آور نے کینٹین کے قریب سے حملہ شروع کیا کو باری باری کمروں میں جاتا اور گولیاں برساتا ہا۔ اس کے بعد اس نے خود کو گولی مار دی۔

روس کے ذرائع ابلاغ مںی آنے والی تصاویر میں روسلےیاکوف کی لاش کالج لائبریری کے سامنے دیکھی جا سکتی ہے۔

حملے ایک عینی شاہد اگور زخریویسکی کینٹین میں تھے۔ انہوں نے بی بی سی روسی سروس کو بتایا، ’میں وہاں موجود تھا، جہںا پہلا دھماکہ ہوا۔ کینٹین کے دروازے کے قریب، جہاں کھانا تھا۔ میں صدمے میں تھا اور میرے ساتھیوں نے مجھے دھکیل کے وہاں سے ہٹایا۔‘

اس کے بعد میں نے گولیاں چلنے کی آواز سنائی، ایک اور دھماکے کی آواز تھوڑی دیر سے آئی۔

شہر کے سیکورٹی فورسز کے اسکواڈ کو تمام اسکولوں میں تعینات کر کے انہیں خالی کروا لیا گیا ہے۔

پہلے اس واقعے کو ‘دہشت گردی‘ قرار دیا گیا تھا تاہم اب کمیٹی اب ایک بڑے پیمانے پر قتل کے طور پر اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسے ’المناک واقعہ‘ قرار دیا اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جمعرات سے کرائمیا میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp