پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام: بم ناکارہ بنا دیا گیا


\"pesh\"چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ فورسز نے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ بنایا گیا تاہم فورسز نے اسے ناکام بنادیا۔ فورسز کو پشاور کے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتلاشی کے دوران ایک تھرماس میں رکھا 4 کلو وزنی بم برآمد کرلیا اس موقع پر موجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیا جس کا نام فضل الرحمان بتایا جاتا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔